Saturday, July 11, 2020

زندگی اور زندہ دلی


زندگی اور زندہ دلی

از شیر باز علی

زندگی جہدِ مسلسل کا سفر رکھنا ہے
جینے کی آس و اُمنگ، راہ گزر رکھنا ہے

گرچہ دُشوار ہے یہ سہل نہیں مشکل ہے
تلخیِ وقت کے سہنے کو جگر رکھنا ہے

کبھی گر یوں ہو کہ ممکن نہ ہو خوابوں سے نباہ
اُن اندھیروں میں بھی اُمیدِ سحر رکھنا ہے

کچھ بھی بعید نہیں اوج ہو کہ پستی ہو
مگر لازم ہے کہ جینے کا ہنر رکھنا ہے

چہرے مُرجھاتے ہیں اکثر غم و آلام کے بیج
نہ بُجھا پائے حوادث، وہ شرر رکھنا ہے

سفرِ شوق میں منزل کبھی گر اوجھل ہو
دولتِ عزم و یقیں، پیش نظر رکھنا ہے

نہ بجا ہے یہ شکایت کہ ہمیں کیسا ملا
ہم نے ہر حال میں آباد یہ گھر رکھنا ہے

جب تلک ہے دمِ ہستی میں روانی باقی
زندگی تو نے ہمیں مثلِ گہر رکھنا ہے

No comments:

Post a Comment

ایک آرزو

  ایک آرزو   شیربازعلی خان   دینا میں بہتری کی یہ چھوٹی سی خواہش ملاحظہ ہو ہرایک کی ترجیح وہ پہلی ٹھرے، جو انسانیت کا معاملہ ہو  جہاں سے غر...