Friday, July 24, 2020

خدمتِ انسانیت کا عزم

خدمتِ انسانیت کا عزم
از شیربازعلی خان


خدمت پہ ہیں نازاں ہم، خدمت کیے جانا ہے
خدمت سے ہیں شاداں ہم، خدمت کیے جانا ہے

خدمت ہی ہے انساں کی، خدمت ہے یہ یزداں کی
ہیں وقت کی آذاں ہم، خدمت کیے جانا ہے

ہر دور میں رکھوالے خدمت کے مقدّم ہیں
خدمت کے نگہباں ہم، خدمت کیے جانا ہے

تکلیف و مصائب میں گھیرے ہوےٗ لوگوں کے
دکھ درد کے درماں ہم، خدمت کیے جانا ہے

افضل ہے یہی سب سے، اعمال میں انساں کے
ہیں اس سے درخشاں ہم، خدمت کیے جانا ہے

احساس کے خوگر ہم، اخلاص کے پیکر ہم
کردار کی پہچاں ہم، خدمت کیے جانا ہے

جب یاس کی ظلمت اور سائے ہوں اداسی کے
امید کے عنواں ہم، خدمت کیے جانا ہے

گردش میں زمانے کی ہر ریت بدلتی ہے
پر ہیں نہ گریزاں ہم، خدمت کیے جانا ہے
=================================

No comments:

Post a Comment

ایک آرزو

  ایک آرزو   شیربازعلی خان   دینا میں بہتری کی یہ چھوٹی سی خواہش ملاحظہ ہو ہرایک کی ترجیح وہ پہلی ٹھرے، جو انسانیت کا معاملہ ہو  جہاں سے غر...