Wednesday, July 22, 2020

ملاوٹ

ملاوٹ

از شیربازعلی خان

 

یہی پہ رہتے ہیں اور اس جہاں کے ہوتے ہیں

شریک جرمِ ملاوٹ نہ کسی کہکشاں کے ہوتے ہیں

 

کمانا ان کو ہے، چاہے کسی بھی قیمت پر

ملے مواقعے زیادہ، وہاں کے ہوتے ہیں

 

پتہ ہے ان کو کہ وہ کھیلتے ہیں جاںوں سے

ستم ظریف، بڑے سخت جاں کے ہوتے ہیں

 

جو بچ کے رہتے ہیں قانون کے شکنجے سے

نہیں ہو ایسا اگر وہ کہاں کے ہوتے ہیں

 

جدیدیت میں بھی اپنی مثال آپ ہیں یہ

طریقِ واردت ایسے وہ جو وہم وگماں کے ہوتے ہیں

 

شکار ٹوٹ پھوٹ کا سڑکیں یونہی نہیں بنتیں

بجٹ ادھر کے بھی ان کی دوکاں کے ہوتے ہیں

 

نہ بچنےپایئں ہیں اشیائے خوردونوش بھی اب

جو کارِزیست نہیں، کارِزیاں کے ہوتے ہیں

 

دوائیوں میں بھی نقلی دوایئں شامل ہیں

نہ جانے کونسے ان میں وبالِ جاں کے ہوتے ہیں

 

بیماریاں بھی مرے دیس میں نئی آیئں

علاج بس میں کہاں ناتواں کے ہوتے ہیں

 

کسی کی جان کو خطرہ کہیں مرض لاحق

نتیجے اور بھیانک عنواں کے ہوتے ہیں

 

پھیلاتے زہر ہیں لیکن وہ لوگ نامعلوم

عقدہ کبھی کھلے تو وہ نام و نشاں کے ہوتے ہیں

 

کبھی رکے گا بھی یہ سلسلہٗ بے ہنگم ؟

گلوخلاصی کے دن کب یہاں کے ہوتے ہیں

======================================


No comments:

Post a Comment

ایک آرزو

  ایک آرزو   شیربازعلی خان   دینا میں بہتری کی یہ چھوٹی سی خواہش ملاحظہ ہو ہرایک کی ترجیح وہ پہلی ٹھرے، جو انسانیت کا معاملہ ہو  جہاں سے غر...