Thursday, July 9, 2020

صبحِ بیداری

 

صبحِ بیداری

از شیربازعلی خان

 

کھبی وہ وقت بھی آئے گا

میرے دیس کے لوگ

امڑ کے نکلیں گے

جس دن کو انتخاب ہو گا

شعوروآگاہی ان کو ہوئی ہوگی

کہ ان کے ہاتھ میں ہے

ڈور سمتِ منزل کی

انہیں ہی کرنا ہے

تابندہ راستہ اپنا

انہیں ہی لکھنے ہیں

وہ حرف حرف کہ جو

ڈھلے جو لفظوں میں

نوِشتئہ دیور بنے

پہنچنا ان کو وہاں ہے

جوچاہ ہے ان کی

وہ چاہ جس کا

مقدر سے فاصلہ نہ رہے

انہیں خبر ہے کہ

یہ ان کی جیت کا دن ہے

اظہار ان کو ہے کرنا

جو ان کا حق بھی ہے

اور قوم کی امانت بھی

بجزصلاحیت و اہلیت, و پاسِ وفا

کوئی معیار نہیں حسنِ انتخاب کا اور

رکھیں گے سب سے مقدم شعارِخدمت کو

کریں گے صرفِ نظراختلافِ مذہب و ذات

رہے جو پیشِ نظر وہ ہے صرف خلقِ خدا

لیئے چلیں گے یہ احساس، آگے بڑھنا ہے

گئے رتوں کا مداوا بھی اس سے ہونا ہے۔

===============================


No comments:

Post a Comment

ایک آرزو

  ایک آرزو   شیربازعلی خان   دینا میں بہتری کی یہ چھوٹی سی خواہش ملاحظہ ہو ہرایک کی ترجیح وہ پہلی ٹھرے، جو انسانیت کا معاملہ ہو  جہاں سے غر...